14

لساں نواب حدود میں گزری رات دو ٹرانسفارمر چوری

مانسہرہ . تھانہ لساں نواب حدود میں گزری رات نامعلوم چور گینگ دو ٹرانسفارمر چوری، محکمہ پبلک ہیلتھ اور پبلک ٹرانسفارمر سے قیمتی کوائلز نکال لی گئیں، نامعلوم ٹرانسفارمر چوروں کے خلاف تھانہ لساں نواب میں پرچہ درج. ٹرانسفارمر چور گینگ کی گرفتاری کے لئے لساں نواب پولیس متحرک.

باوثوق ذرائع کے مطابق تھانہ لساں نواب کی حدود سے گزشتہ رات نامعلوم چور گروہ عوامی ٹرانسفارمر سمیت محکمہ پبلک ہیلتھ کے ٹرانسفارمر کا بھی صفایا کرتے ہوئے قیمتی کوائلز نکال کر لے گئے اور دو ٹرانسفارمرز کو ناکارہ کر گئے، واضع رہے کہ اس سے قبل ہزارہ سرکل ٹو واپڈا مانسہرہ کی حدود سے متعدد ٹرانسفارمرز چوری ہو چکے ہیں.

جو کہ انتہائی مشکوک صوتحال پیدا ہو چکی ہے. پے در پے قیمتی ٹرانسفارمرز چوری سے محکمہ واپڈا کو ماہانہ لاکھوں روپے مالیت کا نقصان پہنچایا جا رہا ہے، اور اس پر ذمہ داران کی جانب سے معنی خیز خاموشی شکوک و شبہات کو جنم دے رہی ہے کہ دال کچھ مبینہ کالا کالا کہاں ہے، محکمہ پبلک ہیلتھ اور عوامی ٹرانسفارمرز چوری کے حوالے سے مزید سنسنی خیز انکشافات جلد متوقع ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں