18

مانسہرہ ڈسٹرکٹ جیل میں قید قیدیوں کے حالات

مانسہرہ. جیلوں میں موجود قیدیوں کو بہم سہولیات پہنچانے کے لیے ہرممکن کاوش بروئے کار لائیں گے ، انٹرنیشنل طریقہ کار کے مطابق جیلوں کو سہولیات فراہمی کے ساتھ اچھی تربیت گاہیں بنا رہے ہیں تاکہ رہا ہونے والے حوالاتی اور قیدی معاشرے میں باعزت اور برسرروزگار امن کی زندگی گزارنے اور جرائم سے توبہ کرنے والے بن جائیں۔

آئی جی جیل خانہ جات سعادت حسن ۔گزشتہ روز آئی جیل خانہ جات کے پی کے سعادت حسن نے مانسہرہ ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ مانسہرہ جیل نجم الحسن عباسی، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل عثمان علی ، راشد علی، ڈی ای او فی میل مس ریحانہ یاسمین، این سی ایچ ڈی ڈپٹی ڈائریکٹر فیصل و دیگر موقع پر موجود تھے،

آئی جی جیل خانہ جات سعادت حسن نے اس موقع پر قیدیوں و حوالاتیوں اور ان سے ملنے کے لیے آنے والوں کو محکمہ جیل خانہ جات کی جانب سے مختلف شعبہ جات میں انٹرنیشنل سطح کے جیل خانہ جات سہولیات و سروسز کے شعبہ جات کا باقاعدہ افتتاح کیا، اس موقع پر آئی جی جیل خانہ جات کے پی کے سعادت حسن، سرپرنٹنڈنٹ جیل مانسہرہ نجم الحسن عباسی، ڈی ای او فی میل مس ریحانہ یاسمین و دیگر نے پر وقار افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

جیلوں کے قیدیوں اور حوالاتیوں کو جرائم کی دنیا سے نکال کر مہذب اور ترقی یافتہ معاشرے کا حصہ بنانے کے لیے جیلوں میں سکلز سنٹر ز اور تعلیمی درسگاہیں قائم کرنے کے ساتھ ساتھ ماڈل انٹرویو رومز، آن لائن ویڈیو لنک کورٹس رابطہ، ٹیلی فونک ملاقات کمرے ، ڈرائینگ ، سلائی کڑھائی ، کمپیوٹرز ، لائبریری، تعلیمی کلاسز سمیت دیگر سہولیات فراہمی ہمارا ٹاسک تھا جس کو ہم نے خدا کے فضل و کرم سے اور آپ سب کے تعاون سے پایہ تکمیل کو پہنچ گیا ہے جو کہ قابل تحسین اقدام ہے ۔

آئی جی جیل خانہ جات سعادت حسن نے کہا کہ ہماری ہرممکن کوشش ہے کہ کم وسائل کے باوجود جیلوں میں موجود حوالاتیوں اور قیدیوں کی اچھی تعلیم و تربیت کرسکیں تاکہ وہ کل معاشرے میں جا کر جرائم سے توبہ کرکے ملک کے لیے مفید اور کارآمد شہری بن سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں