ایبٹ آباد ۔ ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عمر طفیل PSP کی ہدایات پر ضلع پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ،،
ایبٹ آباد پولیس تھانہ میرپور کی کاروائی ، گزشتہ ماہ فروری کے دوران تھانہ میرپور کی حدود شاہ زمان کالونی میں ملکی و غیر ملکی کرنسی ، طلائی زیورات سمیت دیگر قیمتی گھریلو سامان (کل ایک کروڑ روپے مالیتی سامان و پیسے) چرانے والا ملزم گرفتار ،
گرفتار ملزم نے گزشتہ ماہ 12/13 فروری کی شب تسلیم خان ولد زرداد خان سکنہ بٹگرام حال شاہ زمان کالونی کے گھر سے 34 تالے سونا ، 782 امریکی ڈالرز ، دس ہزار تھائی باٹ ، 45 لاکھ پاکستانی کرنسی ، لیپ ٹاپ ، پستول ، قیمتی گھڑی سمیت دیگر قیمتی گھریلو سازو سامان ، جس کی رقم سمیت کل مالیت 01 کروڑ روپے ہے چوری کیے ۔
جس پر ملزم سید خان جان ولد سید ذاکرالدین قوم افغان سکنہ افغانستان حال ملکپورہ کو گرفتار کر کے ملزم کے خلاف ، تھانہ میرپور میں زیر دفعہ 380 پی پی سی ، مقدمہ درج رجسٹرڈ کرتے ہوئے مزید تفتیش کے دوران ڈی ایس پی راجہ محبوب اور ایس ایچ او میرپور انسپکٹر عارف تنولی کی زیر نگرانی پولیس سٹاف نے دن رات محنت اور پیشہ ورانہ انداز میں نامعلوم ملزم کو ٹریس کر کے مال مسروقہ کی برآمدگی یقینی بنائی جس پر ضلعی پولیس سربراہ نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو خوب سراہا ہے ۔