ہریپور ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور کا عوامی فلاح کے لیے اہم قدم۔ٹریفک مسائل کے حل اور ٹریفک روانی کو احسن طریقے سے رواں دواں رکھنے کے لیے ہری پور ٹریفک پولیس 02 زونز میں تقسیم ۔تحصیل ہری پور اور غازی زون 01 اور تحصیل خانپور زون 02 میں شامل ۔
دونوں زونز انچارج ڈی ایس پی ٹریفک کی نگرانی میں فرائض سر انجام دیں گے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور محمد عمر خان نے کچھ روز قبل عوامی مسائل کے حل کے لیے تھانہ خانپور کی حدود میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا تھا جس میں ٹریفک کے مسائل کے حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور کو آگاہ کیا گیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور نے کھلی کچہری کے دوران عوام سے کیا گیا وعدہ پایا تکمیل پر پہنچاتے ہوئے ٹریفک مسائل کے حل اور ٹریفک روانی کو احسن طریقے سے رواں دواں رکھنے کے لیےضلع ہری پور ٹریفک پولیس کو02 زونز میں تقسیم کر دیا۔
تحصیل ہری پور اور غازی زون 01 اور تحصیل خانپور زون 02 میں شامل ۔اسٹنٹ سب انسپکٹر میر زمان کو ٹریفک انچارج تحصیل خانپور تعینات کرنے کے احکامات جاری ۔ تحصیل ہری پور اور غازی میں سب انسپکٹر الیاس فرید انچارج ٹریفک کے فرائض سرانجام دیں گے ۔ دونوں زونز انچارج ڈی ایس پی ٹریفک کی نگرانی میں فرائض سر انجام دیں گے ۔