11

پرائس کنٹرول کمیٹی کااجلاس

بٹگرام ۔ پرائس کنٹرول کمیٹی کااجلاس ڈپٹی کمشنر بٹگرام تنویر الرحمن کی زیرصدارت منعقدہوا۔

اجلاس میں ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر / سیکرٹری پرائس کنٹرول کمیٹی نے اشیاء ضروریہ کے متعلق ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دی۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل), اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر کے علاوہ انجمن تاجران کے نمائندگان نے شرکت کی۔

اجلاس میں اشیاء کے نرخوں کا تعین اور مارکیٹ ریٹ کا جائزہ لیا گیا اور نئے ریٹ متعین کرنے کے حوالے سے فیصلے کئے گئے۔

اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر بٹگرام کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کی آمد آمد ہے، ہمارا مقصد نہ صرف نرخوں کو کنٹرول میں لاناہے بلکہ رمضان المبارک کے مہینے میں انجمن تاجران کے تعاون سے عوام کو ریلیف دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں