15

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور سے اہل تشیع منتظمین کی ملاقات

ہریپور ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور سے اہل تشیع منتظمین کی ملاقات ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور محمد عمر خان سے اہل تشیع منتظمین نے ملاقات کی ۔اہل تشیع منتظمین نے ہری پور بطور ڈی پی او تعینات ہونے پر مبادکباد دی. ضلع بھر کے مجموعی امن و امان کے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور نے اہل تشیع منتظمین کا امن و امان اور فرقہ وارانہ ہم آئنگی کے فروغ میں شرکاء کے کردار کو سراہا ۔ جرائم پیشہ افراد معاشرے اور ہمارے بچوں کے مستقبل کے دشمن ہے۔ پولیس ہر موقع پر تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ اپنا ممکنہ تعاون برقرار رکھے گی ۔اہل تشیع منتظمین نے پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں