لوئر کوہستان ۔ صوبائ حکومت کے احکامات کی روشنی میں اور ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر محمد رفیق خان کی ہدایات کے مطابق ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر (ریونیو) کوہستان لوئر گل شہزادہ ہمراہ نمائندہ أیریاء منیجر یوٹیلیٹی سٹورز , نائب تحصیلداران پٹن و بنکھڈ رانولیا ، فرنچائز یوٹیلیٹی سٹورز کی قیام کی نسبت جیجال و دوبیر / رانولیاء بازار کا معائنہ کیا ۔
جیجال و دوبیر/ رانولیاء بازار میں یوٹیلیٹی سٹورز کی قیام کیلۓ موذوں جگہ کی تعین کرتے ہوۓ ائریاء منیجر کو قیام کرنے”فرنچائز یوٹیلیٹی سٹورز” ضروری ہدایات اور احکامات جاری کئیں اور واضح کیا کہ فرنچائز یوٹیلیٹی سٹورز کی قیام کیلۓ ضروری کاروائ کرے تاکہ عوام کو روزمرہ اشیاء سبسٹائز ریٹ پر میسر ہو ۔
فرنچائز یوٹیلیٹی سٹورز کی قیام سے بہت سے عوام ، بہترین سہولیات سے مستفید ہونگے ۔ جو ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں ۔