18

24 گھنٹوں کے دوران 04 منشیات فروش گرفتار

ہریپور ۔ ہری پور پولیس کا منشیات فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ بدستور جاری ۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 04 منشیات فروش گرفتار 7 کلو 390 گرام چرس اور 1 کلو 515 گرام ہیروئن برآمد ،مقدمات درج ۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور محمد عمر خان کے احکامات کی روشنی میں ایس ڈی پی اوز کی زیر نگرانی ہری پور پولیس کا منشیات فروشی جیسے مکروہ دہندہ میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ۔

ایس ایچ او تھانہ کوٹ نجیب اللہ انسپکٹر عارف خان نے ہمراہ نفری پولیس کے منشیات فروشی میں ملوث عبدالکریم عرف کریم آغا ولد قربان سکنہ کیمپ نمبر 6 کو گرفتار کر کے قبضہ سے 3 کلو 20 گرام چرس برآمد کرلی ۔

ایس ایچ او تھانہ خانپور شفیق الرحمان نے ہمراہ نفری پولیس کے منشیات فروش نزاکت ولد گل فراز سکنہ خانپور کو گرفتار کرکے قبضہ سے 775 گرام ہیروئن اور فیصل محمود ولد ملک میر زمان سکنہ درہ کو گرفتار کر کے قبضہ سے 740 گرام ہیروئن برآمد کرلی ۔

ایس ایچ او تھانہ سرائے صالح صدیق شاہ نے ہمراہ نفری پولیس کے منشیات فروش محمد جمیل ولد فضل احمد سکنہ سلطان پور حویلیاں کو گرفتار کرکے قبضہ سے 4 کلو 370 گرام چرس برآمد کرلی ۔
گرفتار ملزمان کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج رجسٹر۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں