مانسہرہ. مانسہرہ رمضان المبارک کے مقدس ماہ سے ڈیڑھ ھفتہ قبل گرانفرشوں ذخیرہ اندوز اشیاء خوردنوش کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافے کے ساتھ ساتھ مزید مہنگائی کیلۓ ذخیرہ اندوزی شروع کردی مگرتاحال ضلعی انتظامیہ فوڈپرائس کنٹرول کمیٹی کی جانب سے کوئی اقدامات سر دست نہیں اٹھاۓ گے اور مہنگائی پر کنٹرول کرنے کیلۓ ضلعی سطح کوئی پالیسی سامنے نہیں آئی .
عوام کند آلے سے ذبع کرنے کیلۓ گرانفروشوں ذخیرہ اندوزوں نے کمر کس لی ھے اس وقت ضلع بھرمیں تین درجن سے زائداسسٹنٹ کمشنر تحصیلدار تعینات ھیں انکی جملہ مراعات لگژری گاڑیاں ڈرائیور سیکورٹی گارڈ ھاوس رینٹ فری بجلی گیس سمیت ایک آفسیر ماھانہ گورنمنٹ کو ڈیڑھ کروڑ میں پڑھ رھا ہے.
جس کے جملہ لوازمات غریب بے کس عوام کے بے تحاشہ ٹیکسوں سے وصول کر کے ان پر خرچ کیے جاتے ھیں مگر یہ غریب لاچار عوام کو کسی قسم کا ریلیف نہیں فراھم کر سکتے عوامی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ھیکہ ان کی مراعات کو کم کرتے ھوۓ مہنگی شان وشوکت والی لگژری گاڑیوں کے بجاۓ آلٹو گاڑیاں دی جائیں اور اس کے ساتھ ساتھ بجلی گیس شکل میں دیئے جانے نوالے فری یونٹ ختم کرنے کے ساتھ ساتھ پٹرول اور ھاٶس رینٹ پر نظر ثانی کی جاۓ.