بٹگرام ۔ اندھے قتل کا ڈراپ سین بٹگرام پولیس نے 24 گھنٹوں کے اندر اندر جدید سائنسی و تکنیکی بنیاد پر ملزم کو ٹریس کرکے آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا۔
ڈی پی او بٹگرام سونیا شمروز خان کا ایس پی انویسٹیگیشن بٹگرام سعید اختر کے ہمراہ پریس کانفرنس
تفصیلات کے مطابق مقتول نعیم خان کے ماموں نے تھانہ بنہ میں گمشدگی کی رپورٹ درج کی، رپورٹ درج کرنے کے کچھ دیر بعد اطلاع ملی کہ مقتول نعیم کی لاش بمقام روان قلاع میں ذبح شدہ پڑی ہے۔
جسکی اطلاع پاکر ڈی ایس پی سرکل بنہ آلائی ہمراہ ایس ایچ او تھانہ بنہ امجد علی خان اور دیگر پولیس نفری کے موقع پر پہنچ گئے جہاں پر نعش اپنے قبضہ میں لے کر ٹائپ ڈی ہسپتال بنہ منتقل کی۔
مقتول کے والد زر نواز خان کی مدعیت میں نامعلوم ملزم/ ملزمان کے خلاف خلاف زیر دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔
واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او بٹگرام سونیا شمروز خان نے ایس پی انوسٹیگیشن بٹگرام سعید اختر اور ڈی ایس پی سرکل بنہ آلائی اور دیگر افسران کو مقدمہ میں نامعلوم ملزم/ملزمان کو ٹریس کرنے کے احکامات جاری کئے۔ پولیس ٹیم نے فوری تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے 24 گھنٹوں کے اندر اندر جدید سائنسی و تکنیکی بنیادوں اور اپنے صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر ملزم وجیہہ اللہ ولد عبدالباری سکنہ کوچہ پائمال کو گرفتار کرکے آلہ قتل چھری برآمد کرلی۔
گرفتار ملزم سے مقدمہ سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔ مقدمہ میں میرٹ پر مبنی تفتیش کے عمل کو جاری رکھتے ہوئے اصل حقائق سامنے لانے اور ملزم کو کیفرکردار تک پہنچانے کے لئے تمام تروسائل بروئے کار لائے جائیں گئے۔
مقتول کے ورثاء نے ڈی پی او بٹگرام سونیا شمروز خان اور ان کی ٹیم کو نامعلوم ملزم کو ٹریس کرنے اور 24 گھنٹوں کے اندر اندر ملزم کو گرفتار کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔