14

ایبٹ آباد سے ڈیڑھ ماہ قبل لاپتہ ڈرائیور کی لاش راوالپنڈی سے برآمد

ایبٹ آباد ۔ ایبٹ آباد سے ڈیڑھ ماہ قبل لاپتہ ہونے والے سوزوکی ڈرائیور کی نعش راولپنڈی سے برآمد، ملزم کو بھی تھانہ کینٹ پولیس نے گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اعتراف جرم بھی کر لیا، مقتول سید رضا شاہ کو 2 فروری 2023 کو ایبٹ آباد سے راولپنڈی لے جایا گیا۔

جس کے بعد رضا شاہ صاحب کا گھر والوں سے کوئی رابطہ نہ ہو سکا۔ پولیس اسٹیشن کینٹ ایبٹ آباد نے ایف آئی آر کا اندراج کیا اور رضا شاہ کی تلاش شروع کی۔ گمشدگی کے لگ بھگ ایک ماہ بعد رضا شاہ کا موبائل فون فیصل آباد میں ٹریس ہوا۔ اس دوران ایک شخص کی گرفتاری عمل میں آئی۔ لیکن اس نے بتایا کا گاڑی اور مغوی کا علم صدام حسین نامی شخص کو ہے۔

پولیس نے تحقیقات شروع کیں اور صدام کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم صدام حسین ولد سید پیر حسین شاہ سکنہ ڈرمالی سیر گڑھ تحصیل اوگی نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ 2 فروری کو رضا شاہ کو راولپنڈی بکنگ لے جایا گیا۔ جہاں پر رضا شاہ کو چائے میں نشہ آور گولیاں پلائیں۔

اس کے بعد گلے میں پھندہ ڈال کر قتل کیا گیا۔ پھر ان کے چہرے اور سر پر تیزاب ڈال کر شناخت مٹانے کی کوشش کی گئی۔ جب چہرے کی شناخت مٹ گئی تو لاش کو اسی گھر کے تہہ خانے میں چھوڑ کر گھر کو باہر سے تالا لگا کر فرار ہو گیا۔

گھر چونکہ کرائے کا تھا لہذا وہاں کسی کا جانا نہیں ہوا۔ اور لاش ڈیڑھ ماہ تک خراب ہوتی رہی۔ ایس پی انویسٹی گیشن ایبٹ آباد مختیار شاہ کی زیر نگرانی پولیس کی بہترین تفتیشی ٹیم نے ملزمان کو گرفتار کر کے کیس حل کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں