25

بالاکوٹ/بکریال سٹی منصوبے پر اہم پیش رفت

مانسہرہ ۔ بالاکوٹ/بکریال سٹی منصوبے پر اہم پیش رفت. بابو شیراز محمود قریشی مرحوم کی درخواست پر سپریم کورٹ آف پاکستان نے نیوبکریال سٹی کی تعمیر میں تاخیر پر سوموٹو ایکشن لیا تھا، چیف سیکرٹری و سیکرٹری فنانس کے سپریم کورٹ کو بریفنگ.

سپریم کورٹ آف پاکستان میں نیو بکریال سٹی کی تعمیر میں تاخیر کے سلسلے میں سماعت ھوئی اور توہین عدالت کے سلسلے میں طلب کیئے جانیوالے چیف سیکرٹری /ایرا کے ذمہ داران / سیکرٹری فنانس و پلاننگ ڈویژن نے عدالت کو ابتک کی صورتحال سے آگاہ کیا ۔

مزید تفصیلات کیمطابق مانسہرہ کی ھردلعزیز شخصیت بابو شیراز محمود قریشی مرحوم کی درخواست پر سپریم کورٹ آف پاکستان نے نیوبکریال سٹی کی تعمیر میں تاخیر پر سوموٹو ایکشن لیا تھا اور اسی سلسلہ میں گزشتہ روز بھی سماعت تھی جبکہ اس کیس کی پیروی معروف قانون دان منیر خان لغمانی اور جسٹس ریٹائرڈ ملک منظور حسین نے کی ۔

جبکہ اس موقع پر سابق ممبر ڈسٹرکٹ کونسل مانسہرہ میاں الطاف، بابو شیراز محمود قریشی مرحوم کے صاحبزادے عمرفاروق قریشی، سابق تحصیل ناظم حاجی رستم خان سابق ہیڈماسٹر معروف اعوان، میاں محمداشرف اسد قزافی بھی ھمراہ تھے کیس کی پیروی کے دوران وفاق کیطرف سے اٹارنی جنرل / چیف سیکرٹری کے پی کے / ایرا کے ذمہ داران / سیکرٹری فنانس / سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈپٹی کمشنر مانسہرہ نے ابتک ھونیوالے اخراجات و دیگر امور سے متعلق عدالت کو بریفنگ دی۔

تاھم چیف سیکرٹری نے تجویز دی کہ منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلیئے صوبائی حکومت ھرممکن تعاون کریگی تاھم وفاق کے تعاون سے منصوبے کی تکمیل جلد سے جلد مکمل ھوسکتی ھے اور بہت جلد اس معاملے میں عملی اقدامات کیئے جائینگے ۔ عدالت نے سیکرٹری فنانس کو ہدایت کی کہ نیو بکریال سٹی پر ابتک ھونیوالے اخراجات و دیگر امور سے متعلق رپورٹ جلد از جلد عدالت میں پیش کی جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں