20

بھٹ قتل کیس میں ملوث ملزم گرفتار ۔آلہ قتل برآمد

ہریپور ۔ تھانہ بیڑ پولیس کی کامیاب کاروائی ۔بھٹ قتل کیس میں ملوث ملزم گرفتار ۔آلہ قتل برآمد

تھانہ بیڑ کی حدود بھٹ میں گزشتہ روز قتل کا واقع رونما ہوا۔مقتول کے بھائی کی مدعیت میں نامعلوم ملزم /ملزمان کے خلاف 302 PPC کے مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور محمد عمر خان نے واقع کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سرکل صدر افتخار احمد اور ایس ایچ او تھانہ بیڑ عبدالغفور خان کو مقدمہ میں ملوث ملزم/ ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے ۔

ایس ایچ او تھانہ بیڑ نے ہمراہ نفری پولیس کے ڈی ایس پی سرکل صدر کی زیر نگرانی کاروائی کرتے ہوئے وقوعہ میں ملوث ملزم عتیق ولد شفیق سکنہ بھٹ کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کرلیا۔مقدمہ میں مذید تفتیش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں