ایبٹ آباد : ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال خیبر پختونخواہ سٹی امپرومنٹ پراجیکٹ کے تحت لینڈ ایکوزیشن کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال کی زیر صدارت خیبر پختونخوا سٹی امپرومنٹ پراجیکٹ کے نمائندگان کا اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس ایبٹ آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پروجیکٹ کے لیے درپیش کئ اہم مسائل بالخصوص لینڈ ایکویزیشن اور ان کے حل بارے میں تفصیلی بات چیت ہوئی۔
ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے ضلعی انتظامی کی جانب سے پراجیکٹ کی تکمیل اور ہرممکن معاونت کی یقین دیہانی کرائی اور ہدایات جاری کیں کہ پراجیکٹ کے دوران جملہ مسائل کو پہلے سے طے شدہ ہدایات کی روشنی میں جلد ازجلد مکمل کیا جائے۔
اجلاس میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر(ریونیو) ارشد محمود، کے پی سپ کی جانب سےریسیٹلمنٹ ایکسپرٹ علی اکبر، لائیزان اسپیشلسٹ محمد سرمد، فوکل پرسن محسن شہزاد اور دیگرعہدے داران نے شرکت کی۔