ایبٹ آباد ۔ رمضان سستا بازار ایبٹ آباد، حویلیاں اور میگا مالز میں سبسڈائزڈ کاونٹرز کے قیام کے حوالے سے اقدامات۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر علی شیر خان رمضان الکریم کے لیے رمضان سستا بازار ایبٹ آباد میں جاری تیاریوں کا معائنہ کر رہے ہیں۔
رمضان الکریم کے دوران شہریوں کو مارکیٹ سے کم نرخوں پر اشیاء خوردونوش کی فراہمی کے حوالے سے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے رمضان بازار ایبٹ آباد کے علاوہ مانسہرہ روڈ پر میگا مالز میں ڈپٹی کمشنر کاونٹرز کے قیام کے حوالے سے اقدامات بھی یقینی بنائے۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایبٹ آباد اور حویلیاں تحصیل میں رمضان سستا بازار کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ اس کے علاوہ کسان مارکیٹ میزائل چوک میں بھی ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے شہریوں کو فروٹ، سبزی، دودھ، دہی، اور اشیاء خوردونوش کی کم نرخوں پر فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ اس موقع پر ڈسٹڑکٹ فوڈ کنٹرولر شاد محمد بھی انکے ہمراہ موجود رہے۔