مانسہرہ ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ ظہور بابرآفریدی کا تھانہ لساں نواب ، تھانہ پھلڑہ اور تھانہ دربند کا دورہ۔تھانے میں آۓ ہوۓ سائلین سے ملاقات کی اور پولیس کے رویہ کے بارے میں دریافت کرنے کے ساتھ تھانہ کا ریکارڈ ، حوالات اور تھانوں میں نصب کیمروں کا جائزہ لیا۔
ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے کرائم و دیگر امور سے متعلق ڈی پی او مانسہرہ کو آگاہ کیا۔ ڈی پی او مانسہرہ نے افسران پولیس کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ تھانے آنے والے سائلین کے ساتھ اچھے اخلاق و رویے سے پیش آنے کے ساتھ ان کی کمپلین پر قانون کیمطابق کاروائی کریں۔
ایس ایچ او تھانہ و دیگر افسران تھانہ کی حدود میں رونما ہونےوالے واقعات کی روک تھام کے لئے اقدامات کرتے ہوئے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں۔ تھانوں میں تعینات افسران و جوانوں کی فلاح کے لئے ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں گئے۔
عوام کی جان و مال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ اپنی حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے ڈیوٹی کے دوران ہیلمٹ و جیکٹ کا استعمال ضروری کریں۔
ڈی پی او مانسہرہ نے تھانوں کے سٹاف کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ تھانہ میں کسی بھی شخص پر تشدد اور غیر قانونی طور پر حراست میں رکھنا ہرگز قابل قبول نہیں۔
تھانہ آنےوالے سائلین ، گشتوں اورناکہ بندیوں کے دوران سائلین کی عزت و نفس کا خیال رکھتے ہوئے ان کے ساتھ اچھے اخلاق و رویے سے پیش آئیں اور قانون کے تقاضے پورے کرتے ہوئے انکی شکایات کا بروقت ازالہ کریں۔