18

ڈکیتی و راہزنی کی غرض سےبامسلح گھات لگائے گروہ کا مرکزی ملزم گرفتار

ہریپور ۔ تھانہ صدر پولیس کی کامیاب کاروائی ۔ڈکیتی و راہزنی کی غرض سےبامسلح گھات لگائے گروہ کا مرکزی ملزم گرفتار ،واردات میں استعمال ہونے والا موٹرسائیکل اور اسلحہ بھی برآمد،مقدمہ درج رجسٹر ۔

ایس ایچ او تھانہ صدر سعید الرحمان ہمراہ نفری پولیس کے گزشتہ شب موبائل گشت پر موجود تھے کہ زرائعے سے جٹی پنڈ سوکا میں ڈکیت گروہ سے متعلق معلومات ملی کہ ڈکیتی و راہزنی کی غرض سے مسلح اشخاص گھات لگائے موجود ہیں ۔ جو اس اطلاع کو مصدقہ جان کر ہمراہ نفری پولیس کے جٹی پنڈ سوکا میں پہنچے تو ملزمان پولیس پارٹی کو آتا دیکھ کر بسواری موٹرسائیکل بھاگنے لگے۔

جو تیز رفتاری کے باعث موٹرسائکل بے قابو ہو کر گر گیا ۔ جو اس دوران 01 ملزم اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے بھاگ نکلا۔جبکہ01 ملزم کو نہایت حکمت عملی سے زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔دوران سرسری انٹاروگیشن ملزم نے اپنا نام اللہ محمد ولد آستانہ گل سکنہ کیمپ نمبر 2 بتلایا جس نے اپنے دوسرے ساتھی کے ساتھ مل کر ڈکیتی و راہزنی کرنے کی منصوبہ بندی کرنے کا انکشاف کیا۔

ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 399-400-401/15AA PPC مقدمہ درج رجسٹر کر کے ملزم سے واردات میں استعمال ہونے والا موٹرسائیکل اور پستول30 بور معہ ایمونیشن برآمد کرلیا۔ ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس مختلف مقامات پر کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے ۔مقدمہ میں مذید تفتیش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں