ایبٹ آباد ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد جبریل رضا ڈینگی کنٹرول ایکشن پلان2023کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔
محکمہ ہیلتھ، واسا ،ٹی ایم ایزاور تمام متعلقہ ادارے مل کر ڈینگی کنٹرول کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات کریں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد
ڈینگی کنٹرول کے حوالے سے اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد جبریل رضاکی زیر صدارت کانفرنس روم ڈپٹی کمشنر آفس ایبٹ آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں محکمہ ہیلتھ کی جانب سے ڈینگی کنٹرول ایکشن پلان برائے 2023 کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے ڈینگی کنٹرول کے حوالے سے تمام محکمہ جات کو ٹھوس اقدامات اور عوامی آگاہی پر زور دیا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے لوگوں میں ڈینگی کنٹرول کی آگاہی کے لیے سپیشل مہم شروع کرنے کے حوالے سے بھی محکمہ صحت اور دیگر محکمہ جات کو ہدایات جاری کیں ۔سکولوں میں ڈینگی کنٹرول آگاہی کے حوالے سے متعلقہ محکمہ جات ضروری اقدامات کریں۔
محکمہ ہیلتھ ،واسا اور ٹی ایم ایزمل کر تمام آبادی والے مقامات ، ٹائرشاپس، آٹوورکشاپس اینڈ سپیئرپارٹ شاپس، کباڑخانوں، پبلک ٹرانسپورٹ،سرکاری عمارات، بلاک فیکٹریزاور دیگر علاقہ جات میں ڈینگی لاروا کنٹرول کے لیے اقدامات اٹھائیں۔ انہوں نےتمام بنیادی مراکز صحت کے اندر ڈینگی کنٹرول کی ہدایت کی تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے بچا جائے۔
اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شاہ فیصل خانزادہ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شہزاد اقبال،کوارڈینیٹر ڈاکٹر اشفاق،ڈی ایم ایس ڈاکٹر طاہر حبیب،محمد تنویر ڈی ای او میل،شکیل حیات ٹی ایم او ایبٹ آباد ،ٹی ایم او حویلیاں راشد خان، ،ڈسٹرکٹ میڈیکل انٹومولوجسٹ ڈاکٹر عافیہ، محکمہ واسا سے محمد جاوید، محکمہ ایجوکیشن فیمیل ،سول ڈیفنس ،ٹی ایم ایز،محکمہ ہیلتھ ،محکمہ اوقاف اور دیگر افسران نے شرکت کی۔