16

گھر میں بامسلح داخل ہو کر اہل خانہ کو زخمی کرنے والے ملزمان گرفتار

ہریپور ۔ تھانہ مکھنیال پولیس کی کاروائی . گھر میں بامسلح داخل ہو کر اہل خانہ کو زخمی کرنے والے ملزمان گرفتار ۔

تھانہ مکھنیال کی حدود پکشائی میں گھر کے اندر بامسلح داخل ہو کر بذریعہ اسلحہ آتشین اہل خانہ کو زخمی کرنے کا واقع رونما ہوا ۔مدعی کی رپورٹ پر مقدمہ زیر دفعہ 324.457.34PPC درج رجسٹر ہوا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور محمد عمر خان نے واقع کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ مکھنیال انس خان کو وقوعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے ۔

ایس ایچ او تھانہ مکنیال نے ہمراہ نفری پولیس کے کاروائی کرتے ہوئے وقوعہ میں ملوث ملزمان مسعود ،طاہر پسران ارشد اور ارشد ولد شیر زمان ساکنان پکشاہی کو گرفتار کرلیا ۔مقدمہ میں مذید تفتیش جاری ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں