17

اے سی ڈی کے تعاون سے بر بانڈہ کے مقام پر فری چیسٹ کیمپ کا انعقاد

کوزہ بانڈہ بٹگرام . اے سی ڈی کے تعاون سے بر بانڈہ کے مقام پر فری چیسٹ کیمپ کا انعقاد کیا گیا .جس میں سینکڑوں مریضوں کا فری چیک اپ فری میڈیسن ، فری ایکسرے اور فری سپوٹم ٹیسٹ کروائے گئے کیمپ کا مقصد ٹی بی ،اور دیگر بیماریوں سے انسانیت کو بچانا تھا ۔

ہمیشہ کی طرح ہر کیمپ میں ٹی بی کے روک تھام کے حوالے سے آگاہی سیشن بھی کروایا گیا ۔جن افراد کو دو ہفتے یا دو ہفتے سے زیادہ کھانسی ہو ، بھوک کا نہ لگنا ، ہلکا بخار ،اور رات کو ہلکا پسینہ آنا ، وزن کا مسلسل کم ہونا یہ سب ٹی بی کے علاماتوں میں سے ہیں ۔اس قسم کی شکایات والے افراد ہم سے رابطہ کریں.ٹی بی کا علاج بلکل مفت ہے۔ٹی بی کا علاج کل نہی آج ۔

کیمپ میں ، ڈاکٹر فیاض پنجگل ، ڈاکٹر عادل نواز ، اعجاز خان , سجاد خان ، راشد خان سہیل ، فہیم اور دیگر علاقائی نوجوانان و انسانیت دوستوں نے ملکر انسانیت کی خدمت کی ۔اس موقع پر سجاد خان کے پر خلوص مہمان نوازی کا شکریہ ادا کیا. جس نے ایک انسان کی جان بچائی گویہ کہ اس نے پوری انسانیت کی جان بچائی ۔۔
03009138877
03328916664 ڈاکٹر فیاض پنجگل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں