21

لوئر کوہستان میں خوفناک آتشزدگی 10 افراد بری طرح جھلس کر جاں بحق

لوئر کوہستان۔ سیری پٹن کے مقام پر خوفناک آتشزدگی 10 افراد بری طرح جھلس کر جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ تین افراد شدید زخمی ہو گئے ۔
جن کو ریسکیو اہلکاروں نے ہسپتال منتقل کر دیا ریسکیو1122 ذرائع، لوئر کوہستان کے علاقے پٹن میں رہائشی مکانات میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث مکانات کی چھتیں گر گئیں۔

رہائشی افراد ملبے تلے دب گئے، واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو1122 فائر ویکلز اور ایمبولینس اور مقامی پولیس موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائیاں شروع کیں ۔آگ کی شدت اور ملبے تلے سے افراد کو نکالنے کے لیے اپرکوہستان اور شانگلہ کی ٹیمیں بھی طلب کی گئیں ۔

ریسکیو1122 نے سرچ آپریشن کے دوران اب تک 13 افراد کو نکال لیا گیا اس المناک حادثے میں دس افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ تین افراد شدید زخمی ہو گئے جن کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ریسکیو1122 ذرائع جبکہ ایک شخص تاحال لاپتہ ہے جس کو ڈھونڈنے کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں