24

معاشرے کی بہتری اور اصلاح کیلئے میڈیا اہمیت کا حامل ہے، طاہر ایوب خان

ایبٹ آباد۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن طاہر ایوب خان نے ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل کے ہمراہ پریس کلب ایبٹ آباد کا دورہ کیا۔ایبٹ آباد پریس کلب کے صدر راجہ محمد ہارون جنرل سیکرٹری راجہ منیر خان اورایبٹ آباد کے پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا نمائندگان نے ڈی آئی جی ہزارہ اکا استقبال کیا۔

ڈی آئی جی ہزارہ نے پریس کلب میں صحافیوں اور دیگر شرکاء سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ امن امان کو برقرار رکھنا اور عوام کی جان ومال کا تحفظ ہزارہ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ہزارہ میں اچھے افسران کی ٹیم ہے جن کے ساتھ مل کے شہریوں کی امید پر پورا اترتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر، منشیات فروشوں، مجرمان اشتہائی، راہزنی کے مرتکب، چورڈکیت گروہوں کے خلاف بھرپور کاروائی کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہمنشیات سے بڑی تباہی آئی ہے اس کو ختم کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایبٹ آباد پریس کلب کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ڈی آئی جی ہزارہ طاہر ایوب خان کا کہناتھا کہ ماضی میں میں نے ایبٹ آباد میں کافی عرصہ گزارا ہے یہاں کے دور دراز علاقوں سے بھی میں اچھی طرح واقف ہوں پولیس معاشرے کے اقدار کی عکاسی کرتی ہے۔

عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے ہر وقت کوشاں ہے۔ہزارہ میں جرائم کی شرح کم ہے پھر بھی پولیس جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھرپور انداز میں متحرک ہے۔پولیس میں بھی سزا اور جزا کا سلسلہ جاری رہتا ہے جو پولیس افسران کسی غفلت کے مرتکب ہوں انکے خلاف محکمانہ کاروائی کی جاتی ہے۔ معاشرے کا کردار اہمیت کا حامل ہے۔

عوام کی بھی زمہ داری ہے کہ جرائم کے خاتمے، منشیات فروشی، ہوائی فائرنگ، مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری میں پولیس کا ساتھ دیں۔صحافی برادری معاشرے کی اصلاح میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنا اور انکے حل کیلئے میڈیا کا رول اہمیت کا حامل ہے۔ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل کا کہناتھا ایبٹ آباد میں ٹریفک پولیس نے چالان 30فیصد کم کئے ہیں۔

سیاحوں کو بھی ذیادہ سے ذیادہ سہولیات مہیا کر رہے ہیں۔منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا ہوا ہے۔قبل ازیں صدر ایبٹ آباد پریس کلب راجہ محمد ہارون،جنرل سیکرٹری راجہ منیر خان،صدر ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹس ثاقب خان،مرکزی اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل محمد شاہد چوہدری سابق صدر سردار نوید عالم،سابق جنرل سیکرٹری سردار محمد شفیق سابق جنرل سیکرٹری ندیم جدون نے ڈی آئی جی طاہر ایوب کو ایبٹ آباد پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹس کے کردار کے حوالہ سے تفصیلی طور پر بتایا اور صحافیوں کے لئے اٹھائے جانے والے فلاح وبہبود کی کوششوں سے بھی آگاہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں