19

موٹر سائیکل چور گروہ کا ایک کارندہ گرفتار

بٹگرام ۔ تھانہ سٹی بٹگرام پولیس کی ایک اور کامیاب کاروائی موٹر سائیکل چور گروہ کا ایک اور کارندہ گرفتار۔تفصیلات کے مطابق بٹگرام شہر سے آئے روز موٹرسائیکل چوری ہونے کے واقعات رونما ہورہے تھے۔
جس کا ڈی پی او بٹگرام سونیا شمروز خان نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کو فوری چور گروہ کی گرفتاری اور چوری شدہ موٹرسائیکلز برآمد کرنے کا حکم دیا تھا۔

ایس ایچ او تھانہ سٹی بٹگرام انسپکٹر سجاد خان نے ہمراہ ٹیم اپنی پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کارلاتے ہوئے موٹرسائیکل چورگروہ تک رسائی حاصل کرکے گروہ کا سرغنہ کو دو دن قبل دو عدد چوری شدہ موٹرسائیکل سمیت گرفتار کیا تھا۔ جبکہ دوران انٹاروگیشن ملزم نے اپنے دوسرے ساتھی کا نام اگل دیا، پولیس پارٹی نے وقت ضائع کیے بغیر موٹرسائیکل چور گروہ کے دوسرے کارندے شیرین زادہ ولد بختی رحمان سکنہ قلاع بٹگرام کو بھی گرفتار کر لیا، جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں