16

ڈی سی ہریپور کا مختلف قسم کی گندم کی اقسام کا جائزہ

ہریپور۔ ڈپٹی کمشنر ہری پور کی خصوصی هدايت پر آج ایڈیشنل اسٹنٹ کمشنر ا محمد علی نے کسانوں کو سہولیات کی دستیابی کے حوالے سے محکمہ ذراعت کے سیڈ سنٹر اور ایکسٹنشن ونگ کا دورہ کیا اور وہاں موجود مختلف قسم کی گندم کی اقسام کا جائزہ لیا ۔

جن میں مقامی اور امپورٹڈ اقسام کے تجربے کیے جا رہے تا تاکہ معلوم کیا جا سکے ہزارہ ڈویژن میں کون سی قسم موسم ، ماحول اور زمین میں زیادہ کامیاب ہے۔ اسکے علاوہ وہاں موجود پھلوں کے باغات کا بھی دورہ کیا اور ہدایات جاری کی کہ ان اقسام کے پھلوں کے درخت اور گندم اور مکئی کے بیج کسانوں کو بروقت دیے جائیں

اور جوکسان اپنی فصل کو کامیاب نہیں بنا پار ہے انہیں بروقت مدد کی جائے تاکہ ذراعت کے شعبے میں ہم خور كفيل ہوسکیں ۔ اسکے علاوہ وہاں موجود سٹاف کے مسائل کو سنا اور حل کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی گئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں