17

ڈی پی او مانسہرہ کا چائینز پروجیکٹ بٹلی مائین دربند کادورہ

مانسہرہ ۔ ڈی پی او مانسہرہ کا چائینز پروجیکٹ بٹلی مائین دربند کادورہ۔چائنیز کی سیکیورٹی کو فل پروف بنانا اور انکو تحفظ فراہم کرنا مانسہرہ پولیس کی اولین ترجیعات میں شامل ہے (ظہور بابر آفریدی ڈی۔پی۔او مانسہرہ)

دورے کےدوران ڈی پی او مانسہرہ نے چائنیز عہدایداران اور سیکیورٹی آفیسرز سے ملاقات کی جنھوں نے ڈی پی او مانسہرہ کو پروجیکٹ کے حوالے سے بریفنگ دی اور سیکیورٹی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ڈی پی او مانسہرہ کا کہنا تھا کہ ملک پاکستان میں جاری تمام چائنیز پروجیکٹس پاکستان کی تعمیر وترقی میں اہمیت کے حامل ہیں۔ پاکستان کی ترقی میں دوست ملک چائنہ کا کردار ہمیشہ قابل ستائش رہا ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ ضلع مانسہرہ میں مقیم تمام چائنیز کو تحفظ فراہم کرنا مانسہرہ پولیس کی اولین ترجیع ہے۔ ضلع مانسہرہ میں جاری تمام پروجیکٹس پر مانسہرہ پولیس کی جانب سے فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔
تاہم ڈی پی او مانسہرہ نے ڈی ایس پی سرکل اوگی ،ایس ایچ او تھانہ دربند اور سیکیورٹی انچارج کو سیکیورٹی کے حوالےسے ہدایت کی کہ چائنیز کیمپس اور ورک سائیڈز پر سیکورٹی کومزید موثر بنایا جائے اور چائینز کیمپس کے ارد گرد کے علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کئے جائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں