16

گرج چمک کے ساتھ بارش اور بالائی علاقوں میں پہاڑوں پر برفباری کا امکان

مانسہرہ ۔ خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں جمعرات 16 تا 20 مارچ کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش اور بالائی علاقوں میں پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے. موسمی صورتحال کے پیش نظرضلع ایبٹ آباد میں گلیات، ٹھنڈیانی اور دیگر پہاڑی علاقوں میں سیاحوں کو سفر کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔

پہاڑی علاقوں میں سفر سے قبل اپنی گاڑی کی فٹنس چیک کروائیں۔
گاڑی میں فیول کی مناسب مقدار یقینی بنائیں ۔ برف کے دوران گاڑی کے لیے لوہے کے چینز کا استعمال کریں۔گاڑی کو کم گیئر میں چلائیں۔ اپنے ساتھ کھانے پینے کا سامان، ضرور رکھیں۔

دھند یا برف باری، رات کے اوقات میں غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں اور فوگ لائٹس، انڈیکیٹرذ کا استعمال کریں۔تمام شہری اور پہاڑی علاقے میں سفر کرنے والے سیاح لینڈ سلائیڈ اور ایولانچ سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں