18

ہری پور میں قدیم قبرستانوں میں قبروں کی کھودائی کا سلسلہ نہ رک سک

ہریپور ۔ ہری پور میں قدیم قبرستانوں میں قبروں کی کھودائی کا سلسلہ نہ رک سکا،کھلابٹ کے پڈہانہ گائوں میں میاں پڈہانہ بابا کے قدیمی قبرستان سے نامعلوم افراد قبر کی کھودائی کرکے قبر میں موجود قیمتی نوادرات لے اڑے،علاقہ عوام شدید سراپا احتجاج ہیں۔

اس سے پہلے بھی ہری پور و گردنواح کے قدیم قبرستانوں میں پرانی قبروں کی قیمتی نوادرات کی تلاش کے لیئے بے حرمتی کی جا سکی ہے لیکن قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے نامعلوم چور گروہ کو گرفتار نہ کیا جا سکا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ہری پور کے علاقوں میں قبرستانوں کے آس پاس مشکوک افراد کی آمد و رفت جاری ہے۔

جنکو اگر گرفتار کر لیا جائے تو سارے حقائق روز روشن کی طرح عیاں ہو جائیں گے۔دین اسلام قبروں کی بے حرمتی کی مذمت کرتا ہے،ایسے عناصر جو خزانے یا قیمتی نوادرات کی تلاش کے لیئے قبروں اور مزاروں کی بےحرمتی کے مرتکب ہو رہے ہیں نہ صرف شدید قابل مذمت ہیں بلکہ سخت سے سخت سزا کے قابل ہیں۔

ڈی پی او ہری پور قبروں کی بے حرمتی کے مرتکب نامعلوم افراد کی گرفتاری کے اقدمات عمل میں لائیں۔شہر ہری پور کی عوام فرض شناس ڈی پی او ہری پور محمد عمر خان کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں