ایبٹ آباد ۔ سبسڈائزڈ آٹے کی کوالٹی اور ڈیلرزکو شفاف فراہمی کے لیے ضلعی انتظامیہ کے اقدامات۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حویلیاں لبنی اقبال نے انسپکٹر فوڈ کے ہمراہ حویلیاں سلطان پور میں مختلف فلور ملز کا معائنہ کیا، 3 ملز مالکان پر چالان جبکہ 2 کو وارننگ جاری کی۔
سبسڈائزڈ آٹے کی کوالٹی کو بہتر بنانے اور سبسڈائزڈ ڈیلرز کے زریعے عام شہریوں کو فراہمی کے حوالے سے اقدامات جاری ہیں۔ اس سلسلے میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حویلیاں لبنی اقبال نے انسپکٹر فوڈ حویلیاں کے ہمراہ حویلیاں، سلطان پور میں تمام فلور ملز کا معائنہ کیا، گندم کی کوالٹی، پسائی، پیکنگ اور ریکارڈ کی چیکنگ کی۔ انہوں نے ڈیلرز کو آٹے کی فراہمی کے حوالے سے ریکارڈ چیک کیا اور قانون کی خلاف ورزی پر 3 فلور ملز مالکان پر جرمانہ اور 2 کو نوٹسز جاری کیے۔
شہریوں سے گزارش ہے کہ سبسڈائز آٹے سے متعلق اپنی شکایات سے ہمیں ضلعی کنٹرول روم فون نمبر 09929310553، ڈسٹرکٹ فوڈ آفس ایبٹ آباد 09929310326 یا پاکستان سٹیزن پورٹل موبائل ایپ کے زریعے اپنی شکایات درج کروائیں تا کہ متعلقہ ڈیلرز کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔