ایبٹ آباد ۔ ایس ایس پی ٹریفک عارف جاوید کا ریڈیو ایف ایم 92.4 پر کھلی کچہری ، براہ راست عوام سے مخاطب ہوئے، شہریوں کے ٹریفک کے حوالے سے مسائل اور شکایات سنیں اور، فوری حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیئے۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ٹریفک عارف جاوید کا ، ریڈیو ایف ایم 92.4 پر براہ راست عوام سے مخاطب ہوئے اس موقع پر ڈی ایس پی ایڈمن راجہ بشیر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے، جہاں براہ راست عوام الناس نے بزریعہ ٹیلی فون کالز ایس ایس پی ٹریفک ایبٹ آباد کو اپنی شکایات اور مسائل سے آگاہ کیا ۔
ٹریفک کے حوالے سے موصول ہونے والی شکایات اور مسائل کے حل کے لیے ایس ایس پی ٹریفک وارڈن نے فوری طور پر متعلقہ ٹریفک افسران کو ضروری احکامات جاری کیے ۔
اس موقع پر ایس ایس پی ٹریفک کا کہنا تھا کہ ، ایبٹ آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے جا بجا منی اڈے، غیر قانونی سٹاپ، پریشر ہارن، کالے شیشوں، بنا ہیلمنٹ اور کم عمر موٹر سائیکل سواروں اور بنا نمبر موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاون جاری ہے ، شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کے ساتھ تعاون کریں اور قوانین کی پاسداری کو یقینی بنائیں۔