مانسہرہ ۔ تھانہ دربند پولیس نے غیر قانونی لکڑی سے بھرا مزدا ٹرک پکڑ کر محکمہ جنگلات کے حوالے کردیا۔لاکھوں روپے جرمانے کی رقم سرکاری خزانے میں جمع کروا دی گئ۔
دوسری جانب تھانہ پھلڑہ میں بھی پولیس نے دوران گشت غیر قانونی لکڑی سے بھری ڈاٹسن گاڑی پکڑ کر محکمہ جنگلات کے حوالے کردی۔جرمانے سےملنےوالی رقم سرکاری خزانے میں جمع کروا دی گئ۔
اسی طرح انسپکٹر محمد تنویر کو ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی دے دی گئ۔ڈی ایس پی محمد تنویر انسپکٹر لیگل مانسہرہ تعینات تھے۔ڈی پی او مانسہرہ ظہور بابر آفریدی اور ایس پی انوسٹی گیشن مانسہرہ حافظ جانس خان نے محمد تنویر کو پروموشن کے بیجز لگاۓ۔