19

عوامی شکایت پر محکمہ خوراک ضلع مانسہرہ کا گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن

مانسہرہ ۔ عوامی شکایت پر محکمہ خوراک ضلع مانسہرہ کا گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن۔

سیکرٹری فوڈ عابد خان وزیر صاحب، ڈائریکٹر فوڈ یاسر حسن صاحب کی ہدایت پر سید عظمی شاہ صاحبہ کی زیر نگرانی اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر/سپیشل پرائیس مجسٹریٹ سید زعفران شاہ نے مانسہرہ کے علاقے تھانہ سٹی کی حدود غازیکوٹ ٹاؤن شپ کے مقام پر حراب گوشت کی شکایت پر کاروائی کرتے ہوئے دوکاندار کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا ۔

اور 80کلو خراب گوشت بھی برآمد کر کے تلف کیا گیا ہے اور مزید تفتیش کے لیے مرسلہ تھانہ سٹی کو ارسال کیا گیا اور اس کے تفتیش کے بعد سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور اس موقع پر اسٹنٹ فوڈ کنٹرولر مانسہرہ سید زعفران شاہ کا کہنا تھا کہ آئندہ کسی بھی قصائی کو خراب گوشت فروخت کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اگر کوئی شخص ملوث پایا گیا تو اس کو جیل بھجا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں