ہریپور ۔ امن و امان کی فضاء کو برقرار رکھنے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے اپنے تمام تر وسائل بروائے کار لائیں ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور ۔
قبضہ مافیا ،منشیات فروشوں ہوائی فائرنگ اور نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں کریں ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور محمد عمر خان کی زیر صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد ۔میٹنگ میں سرکل ایس ڈی پی اوز ،ڈی ایس پی انوسٹی گیشن ،ڈی ایس پی ٹریفک ،ایس ایچ اوز اور ہیڈ آف برانچز نے شرکت کی۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور نے ضلع بھر کے مجموعی کرائم کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور محمد عمر خان نے افسران پولیس کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ اپنے تھانہ و چوکیات کی حدود میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ،سنیپ چیکینگ اور گشتوں کے نظام کو مذید فعال بنائیں۔
تھانہ و گشتوں کے دوران آنے والے سائلین سے اچھے اخلاق سے پیش آئیں اور ان کمپلین پر بروقت قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائیں ۔نیشنل ایکشن پلان ،منشیات فروشوں ،مجرمان اشتہاریوں کے خلاف بلاتفریق کاروائیاں کریں ۔اپنے حدود میں داخلی و خارجی راستوں اور عادی جرائم پیشہ افراد پر کڑی نظر رکھیں۔