11

قرآن، سنت اور قانون کے مطابق فیصلے

کولئ پالس کوہستان ۔ ڈی پی او آفس پالس میں ضلعی پولیس سربراہ کولئ پالس کوہستان مختیار احمد خان کی سربراہی میں ڈی آر سی سرکل پالس کے ممبران کے ساتھ ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔

میٹنگ میں سکل پالس کے ڈی آر سی ممبران نے شرکت کی شرکاء نے ضلعی پولیس سربراہ کو گزشتہ سال میں ڈی آر سی کمیٹی کے کیے گئے فیصلوں پر تفصیلی بریفننگ دی۔

ہمارا نصب العین ہے کہ عوام کو فوری اور سستا انصاف فراہم ہو سکے اس سلسلے میں ڈی آر سی کمیٹی کا کلیدی کردار رہا ہے ,ڈی پی او

ضلعی پولیس سربراہ نے ڈی آر سی ممبران سے کہا کہ آپ لوگ خوش قسمت ترین لوگ ہیں جو اللّٰہ تعالیٰ آپ سے لوگوں کو انصاف کی فراہمی کا کام لے رہے ہیں یہ بہت ہی اہم اور زمہ داری والا فریضہ ہے اس کی ادائیگی کے دوران ذات پات ، رنگ و نسل سے بالاتر ہو کر قرآن، سنت اور قانون کے مطابق فیصلے کرنے ہونگے تاکہ عوام کا آپ صاحبان پر اعتماد بحال رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں