29

مہنگا آٹا خرید کرسستی روٹی فروخت کرنے کے لیے نانبائیوں پر شدید دباؤ

مانسہرہ. مہنگا آٹا خرید کرسستی روٹی فروخت کرنے کے لیے نانبائیوں پر شدید دباؤ شرپسند عناصر کی ایمإ پر ضلعی انتظامیہ کی جانبدارانہ انتقامی کاروائیوں کے خلاف نانباٸی سراپا احتجاج ہزاروں روپے جرمانے اور انتقامی کاروائیاں بند نہ کی گٸیں تو شٹر ڈاٶن ہڑتال و احتجاج سمیت ہر قانونی راست اقدام اٹھاٸیں گے .

سردار ظہیر حسین و دیگر کا اعلان گزشتہ روز نانبائی ایسوسی ایشن کےضلعی صدر سردار ظہیر حسین سرپرست اعلی سرفراز قریشی جنرل سیکرٹری فہد قریشی و دیگر نانبائیوں نے کثیر تعداد میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ تین روز قبل ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پرائس کنٹرول میٹنگ بلائی گئی جس میں چند شر پسند عناصر کی مبینہ ایماء پر نانبائی ایسوسی ایشن کو نظر انداز کیا گیا جب کہ اس وقت شہر میں اہم مسئلہ روٹی کے ریٹس کا ہے.

انہوں نے کہا کہ جب20روپے 120گرام روٹی فروخت ہورہی تھی تب 2 من آٹا بوری 9000ہزار میں ملتی تھی اب وہی آٹا بوری 13000سے زاٸد ریٹ میں مل رہی ہے ہم کس طرح اتنامہنگاآٹا لیکر سستی روٹی فروخت کریں جبکہ دوسری جانب ایل پی جی اور سوٸی گیس سمیت آٹا دوگنے ریٹ میں خرید کر 20 روپے میں روٹی فروخت نہیں کر سکتے نانبائی ایسوسی ایشن عہدیداران نے کہا کہ ہم موجودہ مہنگائی کے تناسب سے صرف5روپے خرچ روٹی بڑھایا ہے.

جس میں محکمہ فوڈ کے افسران کی باہمی مشاورت شامل ہے اس موقع پر صدر قصاب یونین اور صدر کباب یونین محکمہ فوڈ کے ساتھ میٹنگ میں موجود تھے نانبائی ایسوسی ایشن ذمہ داران نے آخر میں باور کراتے ہوئے کہا کہ اگر سستی روٹی دینی ہے تو آٹا گیس کی قیمتوں میں کمی کی جائے اور سابقہ ریٹ بحال کٸے جائیں .

بصورت دیگر ہمارے نانباٸیوں کے خلاف جانبدارانہ انتقامی کاروائیاں کی گئیں تو ہزارہ بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال اور احتجاج سمیت نانباٸیوں کے حقوق کے دفاع و حصول کے لیے ہر قانونی راست اقدامات اٹھائیں گے جس کی تمام تر ذمہ داری محکمہ فوڈ اور ضلعی انتظامیہ پر عائد ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں