مانسہرہ . وفاقی وزیر برائے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام فیصل کریم خان کنڈی آج مانسہرہ میں مختلف مقامات پر دفاتر کا افتتاح اور تقریبات میں شرکت کریں گے. جیالے اپنے لیڈر کا آج دن 10 بجے شیخ آباد بیدڑہ انٹر چینج پر استقبال کریں گے. پھلڑہ، بجنہ اور بفہ میں ہونے والی تقریبات کے حوالے سے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی.
تفصیلات کے مطابق آج دن 10 بجے وفاقی وزیر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام فیصل کریم خان کنڈی مانسہرہ پہنچے گے جن کے ہمراہ صوبائی جنرل سیکرٹری و سابق صوبائ وزیر شجاع سالم خان المعروف شازی خان و دیگر پارٹی قائدین بھی ہونگے. پیپلز پارٹی ڈویژنل صدر ملک فاروق تنولی، ضلعی صدر لوئر کوھستان ملک معشوق الرحمان،
امیدوار پی کے 35 ملک ممتاز تنولی، سیکرٹری اطلاعات لوئر کوھستان عبدلحق خان، تحصیل صدر مانسہرہ ملک عقیل اعوان، سینئر نائب صدر بابر تنولی، ضلعی جنرل سیکرٹری محمد فرید سمیت دیگر پارٹی قائدین و کارکنان آج سن دس بجے شیخ آباد بیدڑہ انٹر چینج پر استقبال کریں گے اور ریلی کی صورت بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفاتر کی افتتاحی تقریبات میں شرکت کے لئے ریلی کی صورت وفاقی وزیر اور قائدین کو لے جائیں گے.
جہاں وفاقی وزیر و دیگر قائدین خطاب بھی کریں گے. اس حوالے سے دعوتوں اور تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے. توقع کی جا رہی ہے کہ وفاقی وزیر فیصل کریم کنڈی کا مانسہرہ کا یہ دورہ ضلع کی ترقی اور غریب مجبور بیوہ خواتین کے معاشی مسائل کے حل میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا. اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ نے فول پروف سیکورٹی انتظامات کے احکامات جاری کر دیئے ہیں.