16

کزن کی شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار

اپر کوہستان ۔ تھانہ داسو پولیس کی کاروائ، اپنے کزن کی شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار، پستول برآمد

ملزم حضرت ابوذر ولد ممبر خان اپنے کزن کی شادی میں ہوائ فائرنگ کر رہے تھے اطلاع ملنے پر ایس ایچ او تھانہ داسو نورنبی شاہ بخاری نے زیر نگرانی ڈی ایس پی سرکل داسو محمد شاہنواز خان ہمراہ پولیس پارٹی موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے پستول بھی برآمد کی گئ،ملزم کے خلاف تھانہ داسو میں مقدمہ درج کیا گیا۔

ایک ذمہ شہری ہونے کے ناطے ہوائ فائرنگ سے اجتناب کریں ،کوئ بھی ہوئ فائرنگ کر رہے ہو تو پولیس کو بروقت اطلاع دیں
ڈی پی او اپر کوہستان محمد خالد خان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں