کولئ پالس کوہستان ۔ ڈی پی او کولئ پالس کوہستان مختیار احمد خان کی ہدایات کے مطابق ضلع بھر میں مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کارروائیاں اور سرچ آپریشن تیز کر دیے گئے ہیں.
ضلعی پولیس سربراہ کی ہدایت پر انچارج چوکی کولئ مبشر خان اور ASIمستجاب خان نے ہمراہ پولیس پارٹی کے شمیال ، میدان کولئ اور بر بانڈہ کے ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے.دشوار گزار پہاڑی راستوں اور سخت موسم میں بھی کولئ پالس کوہستان پولیس کا عزم پختہ اور ارادے مظبوط ہیں ۔
سرچ آپریشن کا مقصد مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری سمیت امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا ہے .