15

ہزارہ یونیورسٹی کے پرکیورمنٹ آفس کا افتتاح

مانسہرہ ۔ وائس چانسلر ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ پروفیسر ڈاکٹر محسن نواز نے ہزارہ یونیورسٹی کے پرکیورمنٹ آفس کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر خازن ہزارہ یونیورسٹی خرم جمال ڈپٹی ٹریرر حارث مشتاق پرکیورمنٹ آفیسر احتشام الحق پی ایس ٹو وائس چانسلر عامر جاوید کے علاوہ مختلف شعبوں کے سربراہان بھی موجود تھے۔ یاد رہے کہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محسن نواز کی خصوصی ہدایات پر پرکیورمنٹ آفس کی منتقلی تزئین اور اس میں درکار سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محسن نواز نے اس موقع پر کہا کہ پرکیورمنٹ کا شعبہ کسی بھی ادارے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ اس کی بہترین کارکردگی ادارے کے معاشی استحکام اور ترقی کے لئے نہایت ضروری ہے۔

انہوں نے پرکیورمنٹ آفیسر اور دیگر سٹاف پر زور دیا کہ ہزارہ یونیورسٹی کی تعمیر و ترقی اور استحکام میں اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروے کار لائیں۔ بعد ازاں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں