22

ہزارہ یونیوسٹی کا شمار پاکستان کی صف اول کی جامعات میں ہوتا ہے

مانسہرہ ۔ نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد کے فیکلٹی ممبران اور سٹاف پر مشتمل ایک وفد نے ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کا مطالعاتی دورہ کیا۔بائیو انفارمیٹکس ڈیپارٹمنٹ کے چیئر مین اور ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز ڈاکٹر فیصل نوروز نے وفد کا یونیورسٹی پہنچنے پر استقبال کیا۔

انہوں نے وفد کے ارکان کو یونیورسٹی کی مختلف تعلیمی سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہزارہ یونیوسٹی کا شمار پاکستان کی صف اول کی جامعات میں ہوتا ہے اور یہاں جدید ترین تعلیمی شعبہ جات میں ملک بھر سے تعلق رکھنے والے ہزاروں طلباء و طالبات کے علاوہ غیر ملکی سکالرز بھی اپنی تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ڈاکٹر فیصل نوروز نے کہا کہ یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات میں قائم لیبارٹریز جدید ترین آلات سے آراستہ ہیں جہاں ریسرچ سکالرز پیشہ ورانہ قابلیت کے حامل فیکلٹی ممبران کے زیر سایہ اپنی تحقیقی سرگرمیاں سر انجام دے رہے ہیں ۔انہوں نے وفد میں شامل فیکلٹی ممبران کویونیورسٹی میں قائم Centralised Research Labکے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ یہ ملکی سطح پر اپنی نوعیت کا منفرد منصوبہ ہے۔

جس کے تحت جامع تحقیقی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے جدید ترین سائنسی آلات سے آراستہ لیبارٹریاں قائم کی جا رہی ہیںجن میں کروڑں روپے کے جدید ترین سائنسی آلات فراہم کئے گئے ہیں اور اس کا مقصد مربوط سائنسی سرگرمیوں کو تقویت دینا ہے تاکہ فارغ التحصیل سکالرز اپنی تحقیق کو عملی سرگرمیوں سے منسلک کرتے ہوئے ملک و قوم کی بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کر سکیں ۔

وفد نے سمارٹ کلاس روم سمیت مختلف لیبارٹریوں کا بھی معائنہ کیا اور سائنسی آلات کے معیار کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں