بٹگرام۔ ڈی پی او بٹگرام سونیا شمروز خان کا یونیورسٹی کیمپس بٹگرام کا سیکیورٹی آڈٹ۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا اختر حیات خان اور ڈی آئی جی ہزارہ طاہر ایوب خان کی طرف سے جاری کردہ احکامات پر ڈی پی او بٹگرام سونیا شمروز خان نے سیکیورٹی کا جائزہ لینے کیلئے یونیورسٹی کیمپس بٹگرام کا دورہ کیا۔ جہاں پر انہوں نے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے مختلف اطراف کا معائنہ کیا۔
یونیورسٹی کیمپس کے کوآرڈینیٹر طارق خان کے ساتھ اس بابت تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او صاحبہ نے کہا کہ تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے کیمپس انتظامیہ کو بہترین سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔کیمپس انتظامیہ نے ڈی پی او صاحبہ کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔