ایبٹ آباد ۔ اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد ثقلین سلیم عوامی مقامات پر آتشزدگی کے واقعات کی روک تھام اور آگ پر قابو پانے کے طریقہ کار، ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔
ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد کی جانب سے آتشزدگی کی روک تھام اور ایس او پیز کے حوالے سے تمام محکمہ جات کو سختی سے عملدرآمد کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ اجلاس میں سول ڈیفنس آفیسر ایبٹ آباد فیاض خان بنگش، انسپکٹر انڈسٹریز شہزاد سلیم اور دیگر محکمہ جات کے افسران نے شرکت کی۔