12

اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ

ہریپور ۔ ڈپٹی کمشنر ہری پور کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-II ہریپور نے آج مختلف بیکریوں کی انسپکشن کی۔ اس دوران مختلف اشیاء کی قیمتوں، وزن اور معیار کا جائزہ لیا گیا اور ضروری کارروائی عمل میں لائی گئی۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر ہری پور کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-II ہری پور نے آج ضلع ہری پور کے دور افتادہ علاقوں کوہالہ اور جبری کا دورہ کیا۔ اس دوران اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا اور ضروری کارروائی عمل میں لائی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں