جاگ ہم وطن جاگ تحریک : تحریر چنگیز خان تنولی
مانسہرہ ۔ مقبولیت کی انتہا پر پہنچی ہوئ تحریک انصاف کا عوام میں منفی چہرہ دکھانے کے لیے مسلم لیگ و پی ڈی ایم نے جال بچھایا عمران خان اپنے جذباتی پن غیر سیاسی طبیعت اور انا پرستی کی وجہ سے خود بچنے اور اپنی جماعت کو بچانے کے بجائے الجھ کر رہ گیا۔
پی ایس ایل سیکورٹی پولیس پر پی ٹی آئ کارکنان کا حملہ رائفلیں لوٹ لیں گاڑی کو آگ لگا دی عدالت پر دہاوا بولا گیٹ اکھاڑ دیا فوج کو سبق سکھانے کی دھمکیاں ہیلی کاپٹر گرا دینے کی بڑھکیں کھلم کھلا ریاست کی رٹ کو روندنے کے مترادف ہے اگر حقائق دیکھے جائیں تو اس وقت ریاست پاکستان۔
اور تحریک انصاف عین آمنے سامنے ہیں صرف جتھوں سے مرعوب عدلیہ کی نازک سے حمایت کے بل پر عمران خان اور انکی جماعت اپنی باقی ذندگی کی سانسیں لے رہی ہے بہت کچھ بڑا ہونے کو ہے کیا اس ملک میں ایسا کبھی دیکھنے کو ملا کوئ سیاسی جماعت چاہے عوام میں۔
کتنی پاپولر ہو اور وہ ریاست و ریاستی اداروں کے خلاف سینہ تانے کھڑی ہو اور اسکو اقتدار میں آنے کا موقع مل سکے نہ ایسا ہوا نہ ہو سکتا ہے اگر الیکشن ہو بھی جائیں تو بھی تحریک انصاف کو ایک دو درجن سیٹوں۔کے علاوہ کچھ نہیں۔ملے گا