تورغر ۔ صوبائی حکومت خیبرپختونخوا کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر تورغر ضیاءالرحمان مروت نے ماہ رمضان میں عوام کو سستی اشیا فراہم کرنے کے لئے رمضان سستا بازار جدباء کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جدباء محمد حسرت خان، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو محمد ریاض، اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر شمس القمر، تحصیل میونسپل آفیسر بختیار زادہ بھی موجود تھے۔
سستے بازار میں سبزی، پھل، کریانہ اور مرغی کے گوشت کے سٹال لگائے گئے ہیں۔ سستا بازار کا قیام ماہ رمضان میں عوام کو زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہے۔