ہریپور ۔ تھانہ سٹی پولیس کی کامیاب کاروائی ۔سائیں سہیلی روڈ سے سرقہ شدہ کیری ڈبہ لنڈی کوتل سے برآمد ،ملزم گرفتار ۔
تھانہ سٹی کی حدود سائیں سہیلی روڈ سے 28.02.2023 کو کیری ڈبہ چوری ہونے کا واقع رونما ہوا۔مدعی کی رپورٹ پر نامعلوم ملزم/ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 381.A PPC مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی نے واقع کی اطلاع ملتے ہی بذیعہ پولیس وائرلیس کنٹرول روم ضلع بھر میں ناکہ بندیاں کیں جو کیری ڈبہ کی نسبت کوئی معلومات نہ ملی ۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور محمد عمر خان نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی ہیڈکواٹر فدا محمد اور ایس ایچ او تھانہ سٹی انسپکٹر عبدالغفور خان کو وقعہ میں ملوث ملزم/ملزمان ٹریس کرکے گرفتار کرنے اور مسروقہ کیری ڈبہ کی برآمدگی سے متعلق احکامات جاری کیے۔
ایس ایچ او تھانہ سٹی نے ہمراہ نفری پولیس کے ڈی ایس پی ہیڈکواٹر کی زیر نگرانی مقدمہ میں تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے جدید سائنسی و تکنکی بنیادوں اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے وقوعہ میں ملوث ملزم وکیل ولد غلام نبی سکنہ افغانستان حال پشاور کو گرفتار کرکے سرقہ شدہ کیری ڈبہ لنڈی کوتل سے برآمد کرلیا۔مقدمہ میں مذید تفتیش جاری ہے ۔