13

ملزمان سے 6 کلو 533 گرام چرس ،1 کلو 100 گرام ہیروئن اور 30 لیٹر شراب برآمد

ہریپور ۔ ہری پور پولیس کا منشیات فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ بدستور جاری ۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 05 منشیات فروش گرفتار قبضہ سے مجموعی طور پر 6 کلو 533 گرام چرس ،1 کلو 100 گرام ہیروئن اور 30 لیٹر شراب برآمد،مقدمات درج ۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور محمد عمر خان کے احکامات کی روشنی میں ہری پور پولیس کا منشیات فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔

ایس ایچ او تھانہ سٹی انسپکٹر عبد الغفور خان نے ہمراہ نفری پولیس کے ڈی ایس پی ہیڈکواٹر فدا محمد کی زیر نگرانی منشیات فروشی میں ملوث نصیر احمد ولد بشیر احمد سکنہ محلہ رمضانی ہری پور سے 2 کلو 300 گرام چرس ،نزاکت حسین ولد محمد صادق سکنہ محلہ رشید آباد سے 2000 گرام چرس اور محمد ھارون ولد گل زیب سکنہ محلہ رمضانی سے 30 لیٹر شراب برآمد کرلی ۔

ایس ایچ او تھانہ سرائے صالح صدیق شاہ نے ہمراہ نفری پولیس کے کاروائی کے دوران نعمان ولد شوکت سکنہ محلہ نزیر آباد سے 1 کلو 8 گرام چرس برآمد کرلی ۔

ایس ایچ او تھانہ کوٹ نجیب اللہ انسپکٹر محمد عارف خان نے ہمراہ نفری پولیس کے منشیات فروش اسرار خان ولد یار خان ولد سکنہ نزد مشوانی پمپ سے 1 کلو 225 گرام چرس اور رخسار احمد ولد میر زمان شاہ سکنہ تکیہ سٹاپ کوٹ سے 1 کلو 100 گرام ہیروئن برآمد کرلی۔گرفتار ملزمان کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج رجسٹر کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں