20

پھلڑہ دربند اور بفہ تحصیلوں میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفاتر کی افتتاحی تقریبات

مانسہرہ ۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا مقصد بیوہ مستحق خواتین اور یتیموں کو ان کی دہلیز پر مالی معاونت کر کے انہیں اپنے پیروں پر کھڑا کرنا ہے پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوریت اور عوام کے حقوق کی بات کی اور وقت کے ہر ظالم ڈکٹیٹر کا ڈٹ کر مقابلہ کیا یہاں قاٸدین بلوں میں چھپ کر کارکنان کو مروانے کے لئے اکیلا میدان میں چھوڑ رہے ہیں۔

جبکہ پیپلز پارٹی کی قیادت نےکارکنان کے ساتھ جانوں کی قربانیاں دے کر جمہوریت کو امر کیا وفاقی وزیر مملکت فیصل کریم خان کنڈی گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور وزیر مملکت فیصل کریم خان کنڈی نے پھلڑہ دربند اور بفہ تحصیلوں میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفاتر کی افتتاحی تقریبات میں شرکت کی اور تینوں دفاتر کا باقاعدہ افتتاح کیا ۔

افتتاحی تقریبات میں پیپلزپارٹی ہزارہ ڈویژن کے جملہ ضلعی صدور و کابینہ سمیت جملہ تمام تحصیلوں کے عہدیداران کارکنان اور جیالوں نے کثیر تعداد میں شرکت کرکے تقریبات کو جلسوں میں تبدیل کر دیا افتتاحی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مملکت فیصل کریم خان کنڈی سابق صوبائی وزیر و صوبائی جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی شجاع سالم عرف شازی خان ڈویژنل صدر ملک فاروق امیدوار پی کے 35 ملک

ممتاز تنولی ڈویژنل راہنما ابرار سعید ڈویژنل صدر پیپلز پارٹی خواتین ونگ شاٸستہ ناز ضلعی صدر ساجدہ تبسم ایڈوکیٹ بابر خان تنولی ملک عقیل ملک معشوق خان سابق ایم این اے محبوب اللہ جان ڈاکٹر نزیر تنولی محمود تنولی قاضی طیب تنولی خواتین ونگ صدف ناز دلشاد بی بی و دیگر نے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی و جمہوری پارٹی ہے جس نے ہمیشہ عوامی حقوق کے حصول اور دفاع کے لئے قائدین و کارکنان نے اپنی جانوں کی قربانیاں دی ہیں۔

جسکی تاریخ گواہ ہے ہمارے لیڈر گھر میں چھپ کر نہیں بیٹھتے بلکہ عوام کے ساتھ میدان میں صف اول کا کردار ادا کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا اصل مقصد مستحق بیوہ یتیموں اور مستحق خواتین کو ان کی دہلیز پر مالی معاونت کر کے انہیں اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا ہے وفاقی وزیر مملکت فیصل کریم خان کنڈی و دیگر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے منشور اور نظریات کو ہمیشہ اہمیت دی۔

اور عوامی جمہوریت کیلئے ہمیشہ جدوجہد جاری رکھی آمدہ الیکشن میں پاکستان پیپلزپارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی جس کا واضح ثبوت الیکشن سے پہلے عوام کا پیپلز پارٹی پر بھرپور اعتماد ہے پنڈال جئے بھٹو کے نعروں سے گونج اٹھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں