اپر کوہستان_پولیس کی ڈی پی او محمد خالد خان کی ہدایت پر مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔
ایس ایچ او تھانہ ہربن سبزل خان نے ہمراہ پولیس نفری ڈی ایس پی سرکل شتیال غلام محمد خان کی نگرانی میں کاروای کرتے ہوے چوری کے مقدمہ میں مطلوب مجرم اشتہاری شمس الدین ولد عبدالرحمان کو گرفتار کر لیا.
اشتہاری مجرم مقدمہ علت نمبر 24 جرم 380,427/34PPC کے تحت تھانہ ہربن پولیس کو مطلوب تھے جنہیں آج دوران ناکہ بندی زیرو پوائنٹ شتیال سے گرفتار کرکے مزید تفتیش کیجارہی ہے۔