27

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مانسہرہ کے انتخابات مکمل

مانسہرہ. ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مانسہرہ کے انتخابات میں رفیق یوسف ایڈوکیٹ صدر جبکہ اظہرسجاد جنرل سیکرٹری اور احسن امان جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں وکلاء کے ووٹوں کی رجسٹرڈ تعداد 576ہے.

جس میں رفیق یوسف ایڈوکیٹ نے 273جبکہ ان کے مدمقابل امیدواروقاص خان ایڈوکیٹ نے 228ووٹ حاصل کئے اس طرح 45ووٹوں کی برتری سے رفیق یوسف ایڈوکیٹ صدرمنتخب ہوگئے۔
جنرل سیکرٹری کے عہدے پر اظہرسجاد اور نعیم الرحمان ایڈوکیٹ کے مابین مقابلہ ہوا اظہر سجاد ایڈوکیٹ نے 264ووٹ حاصل کئے .

جبکہ نعیم الرحمان ایڈوکیٹ نے 232ووٹ حاصل کئے۔بلامقابلہ منتخب ہونے والے عہدیداروں میں مشتاق خان ایڈوکیٹ نائب صدر،سیف الرحمان لائبریرین،اور رضوان ایڈوکیٹ کلب سیکرٹری شامل ہیں۔نومنتخب عہدیداروں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جو زمہ داریاں وکلاء نے دی ہیں وہ ان زمہ داریوں کو بخوبی احسن ادا کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں