اپر کوہستان ۔ اسسٹنٹ کمشنر داسو ہیڈکوارٹرز حافظ وقار احمد صاحب نے ڈپٹی کمشنر کوھستان اپر جناب عرفان اللہ محسود صاحب کی ہدایت پر گورنمنٹ سینٹینیل ہائی سکول داسو اور آر۔ایچ۔سی داسو کا سرپرائز وزیٹ کیا سٹاف کی حاضری اور عوام کو دی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔
انتظامیہ کو ہدایات جاری کی کہ ادویات کی دستیابی اور عوام کو ہر ممکن سہولیات کو یقینی بنایا جائے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ہسپتال کے جاری مرمتی کام کا جائزہ بھی لیا اور ہدایات جاری کی کہ ہسپتال کی مرمتی کام کو جلدازجلد مکمل کیا جائے.